ویب ڈیسک : بھارت کو ٹی20ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دینے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی گرین شرٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت کو ٹٰی 20ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ عبرتناک شکست دینے پر پاکستانی ٹٰیم کو مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
CJCSC & Services Chiefs congratulate Pakistan Cricket Team for historic win against India in ICC T20 World Cup.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 24, 2021
قبل ازیں بھارت کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر وزیراعظم ،صدر مملکت سمیت دیگر حکومتی و سیاسی شخصیات نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور لکھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کپتان بابر اعظم کو مبارک ہو، بابر اعظم نے ٹیم کو بہتر طور پر لیڈ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ شاہین آفریدی اور محمد رضوان نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پوری قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔
Congratulations to the Pakistan Team & esp to Babar Azam who led from the front, as well as to the brilliant performances of Rizwan & Shaheen Afridi. The nation is proud of you all. pic.twitter.com/ygoOVTu37l
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2021