ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیت کا لطف اٹھاؤ لیکن ڈھیلے نہ ہونا: بابراعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

pak vs india
کیپشن: pak vs india
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے  کہا ہے کہ ہم نے اس فتح پر بہت زیادہ خوش نہیں ہونا ہے۔ ابھی سٹارٹ ہے ، انجوائے کرو لیکن اوور ایکسائیڈ نہیں ہونا۔ہمیں آگے فوکس کرنا۔ ہمیں ریلیکس نہیں ہونا۔ ہر کھلاڑی سو فیصد پرفارمنس دیں۔انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ’ویل ڈن‘۔

پاکستان کرکٹ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ کسی ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ ٹیم کی پرفارمنس ہے،یہ ہمارا آغاز ہے،ہم نے بہت خوش نہیں ہونا اور اگلے میچز پر فوکس کرنا ہے اور ہمارا ٹارگٹ صرف ورلڈکپ جیتنا ہے۔جس کی باؤلنگ آئے،بیٹنگ آئے یا فیلڈنگ آئے وہ اپنا 100 فیصد دے۔آپ سب سے بہت اچھا پرفارم کیا مگر اب اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔

اس موقع پر  قومی ٹیم کے بالنگ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی خطاب کرتےہوئے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف تاریخ ساز فتح کے بعد ’پرفیکٹ‘ سیلفی کے ہر جانب چرچے ہیں۔

پاکستان ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ایک گروپ سیلفی لی، گرین شرٹس نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی روایت کو توڑا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر سیلفی شیئر کی اور اس کے کیپشن میں ’پرفیکٹ سیلفی‘ لکھا۔

بعد ازاں اس سیلفی کو مختلف تبصروں کے ساتھ  شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد اور ماہرہ خان نے بھی شیئر کیا۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔