ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی جیت پر بابر اعظم کے والد سٹیڈیم میں خوشی سے رو پڑے ،ویڈیو وائرل

In stadium
کیپشن: Babar Azam's father
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  بھارت کو تاریخی شکست دینے کے بعد جہاں ہر پاکستانی خوشی سے نہال ہے، وہیں کرکٹر بابر اعظم کے والد بھی پاکستان کی جیت کے بعد خوشی میں رو پڑے اور فرط جذبات میں خوشی سے اتنا روئے  کہ اردگرد سٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ نے انہیں گلے لگا لیا ،یہاں تک کہ تماشائیوں کے درمیان چاچا کرکٹ نے بھی بابر اعظم کے والد کو گلے لگا یا ۔

بابر اعظم کے والد کے پاکستان کی جیت کی خوشی میں رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے  ۔