عمر اسلم :ن لیگی رہنمائوں نے وزیر اعلیٰ کے آنے سے پہلے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا ۔ سعدرفیق ،ایاز صادق ودیگرلیگی رہنماؤں نے اورنج لائن ٹرین کاافتتاح کیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج وہ اورنج لائن ٹرین کاشرمندگی سے فیتاکاٹیں گے، پی ڈی ایم کالاہور میں جلسہ تاریخی ہوگا، پی ڈی ایم کی تحریک سے عمران خان کی نیند اڑگئی ہیں ، پی ڈی ایم ناکام حکومت کےخلاف اکٹھی ہوگئی ،حکومت برداشت سے باہرہوگئی ہے،وزیراعظم عمران خان کی سوچ محدود ہے،چینی،آٹا،بجلی اور گیس چوروں کا وقت پورا ہوگیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا کیا قصور ہے؟،نوازشریف کا ساتھ دینا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا جرم ہے، اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل کرنے والے جیل میں ہیں،لاہور میں پینے کا پانی اور سیوریج کا نظام نہیں تھا، شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے لاہور کو بدل دیا،آپ سیلیکٹڈتھے اوراسی حالت میں تشریف لےجائیں گے۔
سعد رفیق نے کہاکہ ن لیگی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنا ئے جاتے ہیں،عام آدمی کے حقوق مانگنے پر ہمیں جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، پنجاب حکومت کاہم سب کو 90 روزکیلئے گرفتارکرنےکاپروگرام تھا،ٹی وی پرآکرمنہ پرہاتھ پھیرتے ہیں،ایساتوبچے کرتے ہیں،ملک کے وزیراعظم کوبچوں والی حرکتیں زیب نہیں دیتیں،کہتے ہیں جیل میں ڈال دوں گا،کیاآپ پوری پی ڈی ایم کوجیل میں ڈال سکتے ہیں؟۔
ویڈیو دیکھیں:
عطا تارڑ کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی چاہتی تھی شہبازشریف منصوبے کاافتتاح نہ کرسکیں۔
اس موقع پر پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر اور دیگر زہنمائوں نے خطاب کیا ،اس دوران کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔
ویڈیو دیکھیں: