اپوزیشن قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے: عثمان بزدار‎

اپوزیشن قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے: عثمان بزدار‎
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی اکبر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے میاں جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی(باقی صفحہ7بقیہ1)
 مذمت کی۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ قابل احترام ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں آپ سے ناروا سلوک پر دلی دکھ ہوا۔سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔اپوزیشن ارکان کی جانب سے کی گئی حرکت قابل مذمت اورقابل افسوس ہے۔ارکان پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں اور انہیں عزت و احترام دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو کے ذریعے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود رکھے۔میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔اپوزیشن جماعتیں آگ سے کھیل رہی ہیں اور اپوزیشن کی جا نب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عوام باشعور ہیں اورکرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔

میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پراعتماد کا اظہار کیا اورکہا کہ آپ شریف النفس وزیراعلیٰ ہیں۔آپ نے ہمیشہ عزت دی ہے اور ہماری بات سنی ہے۔وزیراعلیٰ سے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے بھی ملاقات کی۔فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت پرا عتماد کااظہارکیا۔

ملاقات میں حلقے کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شورمچانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج بھی سب سے مقبول جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن سے روڑے اٹکائے اور آج بھی اپوزیشن جماعتیں خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتی ہیں۔اپوزیشن جو مرضی کرلے،کرپٹ عناصر کا احتساب ہوکر رہے گا۔عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ـفیصل خان نیازی نے کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے اورآپ کے ساتھ ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer