ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ

اورنج لائن منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) پنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، اورنج لائن منصوبہ مزید دو ماہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ، منصوبہ دسمبر کی بجائے فروری میں مکمل ہوگا۔

سابقہ دور حکومت میں شروع کیا گیا اورنج ٹرین کا میگا پراجیکٹ پہلے ہی تقریبا دو سال کی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت نے اورنج لائن کو دسمبر 2019 تک مکمل کرکے فعال کرنے کا دعوی کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی پاور سپلائی کا تقریبا 60 فیصد کام ابھی بھی باقی ہے، جو دو ماہ میں مکمل ہونا ممکن نہیں ہے۔

اورنج لائن منصوبہ دسمبر 2019 کی بجائے فروری 2020 میں مکمل کیا جاسکے گا جبکہ حکومتی اجلاسوں میں بھی فروری 2020 کے وقت پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔