( سٹی 42 )شہر میں گندگی کے انبار، سٹی42 کی خبر پر وزیراعلیٰ کا ان ایکشن، صفائی کے ناقص انتظامات پر افسران اور عملہ معطل کردیا گیا۔
سٹی 42 کی خبر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں موجود گندگی اور تعفن کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے جس پر بورڈ ممبرز کمیٹی کی میٹنگ میں متعلقہ خبر پر فوری ایکشن لیا گیا۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی کے ناقص انتظامات پر افسران کی سرزنش کی اور سینئر مینجر آپریشن ایازمظہر، مرتضیٰ چودھری، محمدعباس، ذاکرگوندل کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جبکہ زونل افسروں اور سپروائزرز کو دفتری اوقات کار میں فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے کمیٹی سے کہا ہے کہ آج رات تک تمام علاقے صاف ہونے چاہیے۔ ایل ڈبلیو ایم سی بورڈ کمیٹی نے متعلقہ علاقوں میں ورکرز اور مشینری تعینات کردی ہے تاکہ جلد از جلد کوڑا کرکٹ کا خاتمہ ہوسکے اور شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔