میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا انوکھا فیصلہ

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا انوکھا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن ہیڈ کوارٹر اور زونل ملازمین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ، چھوٹے ملازمین تو بائیو میٹرک سسٹم میں آئیں گے جبکہ افسران بائیو میٹرک سسٹم میں آنے کے پابند نہیں ہونگے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے گریڈ 1 سے 14 تک کے 2 ہزار 156 ملازمین ہی حاضری لگانے کے پابند ہونگے، جبکہ گریڈ 15 سے گریڈ 20 تک کے150 افسران کی موجیں لگ گئیں، گریڈ ایک سے گریڈ 14 کے زونل ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک سسٹم پر شفٹ کردی گئی، تاہم بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والےملازمین غیر حاضر تصور کیے جائیں گے۔

ایم سی ایل کے زونل افسران و ملازمین کو دفاتر آمد اور باہر جانے کے لیے رجسٹر پر اندراج لازمی کرنا ہوگا، دفتر حاضری کے بعد فیلڈ ملازمین کہاں کس مقصد کے لیے گئے سب بتانا ہوگا، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہدایت پر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نےبائیومیٹرک رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا۔

چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سید علی عباس بخاری کہتے ہیں بائیومیٹرک سسٹم سے ملازمین کی حاضری اور چیک اینڈ بیلنس رہےگا، پہلے مرحلے میں زونل ملازمین کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ہیڈ کوارٹر کے ایک ہزار150 ملازمین کو بائیو میٹرک سسٹم میں لایا جائے گا۔

چھوٹے ملازمین کو تو حاضری بائیومیٹرک لگانے کا پابند کیا گیا لیکن تاخیر سے دفتر آنے اور جلدی واپسی کا رخت سفر باندھنے والے افسران کو حاضری کا کون پابند بنائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer