(جنید ریاض) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری، سرکاری سکولوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ اخلاق سے پیش آنےکی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا، جاری کردہ مراسلے میں افسران کو عوامی نمائندوں سے خصوصی طور پر مناسب رویہ اختیار کرنے کا حکم دیا گیا۔
مراسلےمیں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کو سکولوں کی ویلفیئر کیلئے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا چاہیے، اگر کسی معاملے پر اختلاف ہو تو اسے اچھے ماحول میں حل کیا جائے۔