عثمان علیم: کراچی کے بعد لاہور بھی آوارہ کتوں کی زد میں، گزشتہ دس روز میں میاں منشی ہسپتال میں کتے کاٹنے کے 45 مریض رپورٹ ہوئے، کتے مار ٹیم خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد لاہور میں آوارہ کتوں کے عوام الناس کو کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے، میاں منشی ہسپتال میں گزشتہ دس دنوں میں 45 کیس سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کتوں کو مارنے کا عمل متاثرہے، آوارہ کتوں کو مارنے کے حوالے سے سی او ہیلتھ کی جانب سے ڈی او پبلک ہیلتھ کو فنڈز نہیں دیئےجارہے، ڈی اوپبلک ہیلتھ ڈاکٹر عصمت کوآوارہ کتوں کومارنےاورختم کرنے کیلئےفوکل پرسن لگایا گیا ہے۔
شہر کے پوش علاقوں میں موجود اعلیٰ سوسائٹیز میں کتوں کو مارنے کیلئے پرائیویٹ ٹیمیں موجود جبکہ عام گلی محلوں اور پسماندہ علاقوں میں کتوں کو نہ مارنے سے شہری پریشان ہیں۔