ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ فائنل، آرمی کے ہاتھوں واپڈا کو شکست

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ فائنل، آرمی کے ہاتھوں واپڈا کو شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہبازعلی: آرمی نے پلنٹی شوٹ آؤٹ پر واپڈا کو دو صفر سے شکست دے کر نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، خواتین فٹ بالرز نے تسلسل کے ساتھ ایسے ایونٹس کروانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، میچ کے 41 ویں منٹ میں پلنٹی کک پر آرمی کی خدیجہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کے تین منٹ بعد 44 ویں منٹ میں پلنٹی کک پر واپڈا کی کھلاڑی نے گول کرکے برابر کردیا۔

مقررہ وقت میں میچ ایک ایک گول سے برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پلنٹی ککس ملیں جن پر آرمی نے 2 گول سکور کیے، جب کہ واپڈا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد آرمی کی کھلاڑیوں اورسپورٹرز نے خوب جشن منایا، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ٹورنامنٹ میں شریک خواتین فٹ بالرز نے ایونٹ کو بہترین قراردیتے ہوئے ایسے ایونٹس تسلسل کے ساتھ کروانے کا مطالبہ کیا۔

انعامات تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی مردوں کے برابر مواقع فراہم کرنے چاہئیے۔

ٹورنامنٹ میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین فٹ بالرز کو قومی خواتین ٹیم کے کیمپ میں مدعو کیا جائے گا، قومی خواتین فٹ بال ٹیم آئندہ دسمبر میں سیف فٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔