ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’منصوبوں سے ہونے والے نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کریں گے‘‘

’’منصوبوں سے ہونے والے نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کریں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے دور کے منصوبوں میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ہے، کمیٹی قائم کردی ہے جو منصوبوں کی تحقیقات کرے گی، منصوبوں کی تاخیر سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے ہونے والے نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کریں گے، ہمارے دور میں بنائے جانے والے ہسپتال رکوا کر مریضوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، ہم نے 40 کالج بنائے جو تیار کھڑے تھے مگر فنکشنل نہیں کئے گئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکمران کی نیت ٹھیک ہو تو اللہ کی جانب سے مدد آتی ہے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن آپ کے خلاف مقدمات کی بات کرتی ہے، آپ پر مقدمات ہیں، جواب پر آپ کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی طرح بچوں جیسی باتیں نہیں کرتے، ایک بچہ ضدی ہے تو اسے ضد کرنے دیں۔

سپکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا میرے پہلے اجلاس میں بھی اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی تھی، ہم نے اپوزیشن کی جانب سے بلاجواز ہنگامہ آرائی برداشت کی۔

صحافی کالونی کو بھی وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جوصحافی رہ گئے ہیں انہیں بھی اکاموڈیٹ کریں گے۔