ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو 1122 میں بڑی تبدیلی، انتظامی کنٹرول کس کو دیئے جانے کا امکان

ریسکیو 1122 میں بڑی تبدیلی، انتظامی کنٹرول کس کو دیئے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکر: پنجاب سرکار نے ریسکیو 1122 کا انتظامی کنٹرول محکمہ داخلہ کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلہ میں ایک سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے کہ ریسکیو 1122 کا انتظامی کنٹرول محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے لے کر واپس محکمہ داخلہ پنجاب کے سپرد کر دیا جائے۔ اس سے قبل اس ادارہ کا کنٹرول محکمہ ہیلتھ کے پاس بھی رہ چکا ہے۔

واضح رہے ریسکیو 1122 کا انتظامی کنٹرول کئی بار تبدیل ہو چکا ہے اور اب کی بار یہ انتظامی کنٹرول محکمہ داخلہ کو دیا جا رہا ہے۔