ایپکا کےبعد انجئنیرز بھی میدان میں آگئے،بڑی دھمکی دیدی

ایپکا کےبعد انجئنیرز بھی میدان میں آگئے،بڑی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) ایپکا کے بعد انجئنیرز نے بھی قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ، پنجاب کے دوہزار سے زائد انجئینزز  نےٹیکنکل الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت نے انجئنیرز کے لیے ٹیکنکل الاؤنس کو منظور کیا تو پنجاب کے انجئنیرز نے بھی حکومت سے مطالبہ کردیا، مختلف صوبائی محکموں میں تعینات گریڈ سترہ اور بیس کے انجئنیرز نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ، پنجاب انجینیرز ایسوسی ایشن کے کارکنان کا کہنا تھا کہ  اگر حکومت وقت نے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے تو انجینئرز کام چھوڑ دیں گے ۔

انجئینزر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا  کہ پی اینڈ ڈی ، ہاؤسنگ ، سی اینڈ ڈبلیو ، آبپاشی اور دیگر محکموں کے انجئنیرز متاثر ہورہے ہیں جبکہ ایل ڈی اے اور ٹیوٹا میں انجئنیرز کوٹیکنکل الاؤنس دیا جارہا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer