( سٹی 42) بیوی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے پر پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کا طالبعلم پر بہیمانہ تشدد، گورنر پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو زپنجاب یونیورسٹی میں اویس نامی طالبعلم کا اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا اور بات چیت کرنا جرم بن گیا، طلبا تنظیم نے لڑکی سے مراسم رکھنے کے الزام پر طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی چیختی رہی کہ یہ میرا شوہر ہے، مگر کسی نے اس کی ایک نہ سنی، یونیورسٹی گارڈز اور طالبعلم خاموشی سے کھڑے ہو کر تماشا دیکھتے رہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب نے پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان طالبعلم پر مبینہ تشدد کا نوٹس لے لیا جبکہ وائس چانسلر نےانکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔
گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جامعہ میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔