ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا مالی سال 19-2018 کا بجٹ منظور

پنجاب کا مالی سال 19-2018 کا بجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں ہی مالی سال 19-2018 کا بجٹ منظور کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویز الہٰی کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر خزانہ نےرواں مالی سال کے آٹھ ماہ کابجٹ پیش کیا۔ پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں ہی مالی سال 19-2018 کا20کھر ب 26 ارب سے زائد مالیت کا  بجٹ منطورکرلیا ۔پنجاب اسمبلی نے تمام مطالبات زر  بھی منظور کرلیے ہیں۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہ ہوئی۔

 اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کردارکشی کی، اچھی چیزیں حمزہ شہباز کے کھاتے میں نہیں ہیں، حمزہ شہباز کی مثال ہے۔ جیب میں نہیں دھیلا دیکھنے چلے ہیں میلہ، پنجاب اسمبلی کا چار دن کا اجلاس اور باقی ہے، حمزہ شہباز اپوزیشن کی ذمہ داری ادا کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer