90 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان کے مقدمات مضبوط، سزا کتنی ہوگی ؟

90 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان کے مقدمات مضبوط، سزا کتنی ہوگی ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات مضبوط ہوتے جارہے ہیں ،90 ملین پاؤنڈ کا کیس ان کیلئے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

 سپریم کورٹ کی جانب سے جمعرات کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی واپس بھیجی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے فیصلے سے نیب کا عمران خان اور دیگر کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کا کیس (المعروف القادر ٹرسٹ کیس) مضبوط ہوا ہے۔

 انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے عمران خان نے جو اقدامات کیے تھے وہ کالعدم ہوگئے اور اس طرح ثابت ہوا کہ این سی اے کی جانب سے پاکستان بھیجی گئی 190 ملین پاؤنڈز کی رقم دراصل ریاست پاکستان کی ملکیت تھی۔ عمران خان کی حکومت نے کابینہ کے متنازع فیصلے کے بعد یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے نجی ادارے  کی جانب سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی تھی، فی الوقت نیب جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی سے اسی کیس میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer