ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 26 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان  

بلدیاتی انتخابات ،آزاد کشمیر،عام تعطیل،سٹی42
کیپشن: students,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے اتنظامات کیلئے حکومت نے 26 نومبر کو مظفرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کر دی۔

کمشنر دفتر سے سرکلر جاری کردیا گیا جس کے مطابق سرکاری ڈیوٹی کرنے والوں کے علاوہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین چھٹی کریں۔ڈی سی مظفر آباد راجا طاہر ممتاز نے کہا کہ 26 نومبر کو الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر سرکاری عمارات میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے، حساس پولنگ اسٹیشنز اور علاقوں میں ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے مکمل پلاننگ کر لی گئی ہے، ضلع بھر میں 10 منٹ کے رسپانس ٹائم میں اضافی نفری اور مجسٹریٹ پہنچیں گے، ریاستی قوانین اور الیکشن ضابطہ اخلاق کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔

 واضح رہے کہ عام تعطیل کا اعلان آزاد کشمیر کی حکومت  کی جانب سے کیا گیا ہے۔