(فصیح اللہ) شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم کا عمران خان کا چیک اپ، ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد عمران خان کی ٹانگ پر لگے پلستر کو مکمل طور پر اتار دیا، ڈاکٹرز نے عمران خان کو بریسز لگا کر راولپنڈی جانے کی ہدایت کردی۔
شوکت خانم ہسپتال سے ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کے معائنہ کے لیے زمان پارک پہنچی، ڈاکٹر الیاس کی سربراہی میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے زخموں کا تفصیلی طبعی معائنہ کیا، عمران خان کو ڈاکٹرز گزشتہ روز راولپنڈی جانے کی اجازت دے چکے ہیں. تاہم ڈاکٹرز نے عمران خان کو ٹانگ پر وزن ڈالنے سے روکا ہے۔ ٹانگ پر بریسز لگنے کے باعث عمران خان کو چلنے میں آسانی رہے گی. ڈاکٹر الیاس کا کہنا ہے کہ پلستر مکمل طور پر اتارا گیا ہے، عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔