ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کس شہر میں ہوئی؟

سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کس شہر میں ہوئی؟
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردارت ہوئی ہے جس میں شہری 11 کروڑ روپے سے محروم ہو گیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن کے بلاک 5 میں بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری کو راستے میں لوٹ لیا گیا۔2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری ذوالفقار علی سے غیر ملکی کرنسی لوٹ لی جو 19 نومبر کو بیرونِ ملک سے کراچی آیا تھا۔

ذوالفقار علی کے مطابق 21 نومبر کو میں نے بینک سے رابطہ کر کے رقم نکالنے کا کہا تھا، 24 نومبر کو بینک انتظامیہ نے 5 لاکھ ڈالرز میرے حوالے کیے، بینک سے رقم لے کر نکلا تو بوٹ بیسن کے قریب مسلح ملزمان نے مجھے لوٹ لیا۔5 لاکھ ڈالرز کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ بنتی ہے۔پولیس نے شہری سے ڈکیتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا ہے۔