ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چین کے سنکیانگ ریجن میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

سنکیانگ کے شہر ارمچی کی عمارت کی 15 ویں منزل پرآگ گزشتہ رات لگی جو دیگرمنزلوں تک پھیل گئی۔ آگ میں زخمی ہونے والے 9 افراد کےپھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں لیکن انکی حالت بہتر ہے۔

عمارت میں آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک ساکٹ ایکسٹینشن کو قراردیا جارہا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔چین میں حالیہ چند دنوں میں یہ آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے جبکہ رواں ہفتے وسطی چین کے شہران یانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔