ویب ڈیسک:وزارتِ ریلوے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے فلیٹ میں شامل ہوں گی۔
یہ بات قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات میں وزارتِ ریلوے کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری جواب میں کہی گئی ہے۔تحریری جواب میں وزارتِ ریلوے نے بتایا ہے کہ اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا۔
وزارتِ ریلوے کا تحریری جواب میں مزید کہنا ہے کہ اس دوران ریلوے کی آمدن 33 ارب جبکہ اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے ہیں۔تحریری جواب میں وزارتِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلوے کے 1 لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جا رہے ہیں۔