ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل واؤڈا نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

فیصل واؤڈا نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: Faisal Vawda
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

سپریم کورٹ میں اپنے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کے دوران فیصل واؤڈا نے استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ اچھی نیت سے خود استعفیٰ دیا ہے، آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی تسلیم کرتا ہوں۔

سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا کی معافی تسلیم کرتے ہوئے ان کی تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کی جس کے دوران فیصل واؤڈا سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ میں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ پیش کر دیا اور عدالت سے غیر مشروط معافی بھی مانگ لی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ اچھی نیت سے خود استعفیٰ دیا ہے، آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی تسلیم کرتا ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے فیصل واؤڈا سے کہا کہ آپ نے 3 سال تک سب کو گمراہ کیا، عدالت کے سامنے پہلے معافی مانگیں اور پھر کہیں کہ استعفیٰ دیتے ہیں، اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفیٰ دیں گے تو نا اہلی 5 سال کی ہو گی، استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کارروائی ہو گی۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، جھوٹا بیانِ حلفی دینے کی نیت نہیں تھی، عدالت کا جو حکم ہوگا وہ قبول ہو گا۔