ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی لانگ مارچ کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سب لوگ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ قوم تب تک خاموش نہیں بیٹھے گی جب تک ہم حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوجاتے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اس حالت میں آ رہا ہوں، آپ نے ہفتے کو میرے لیے راولپنڈی پہنچنا ہے۔