ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن سٹیج پر چڑھنے لگی تو دلہے نے کیا کام کیا؟ویڈیو  وائرل

Marrige procession
کیپشن: Bride and groom
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں ،صارفین ویڈیو کی نوعیت کے مطابق اپنے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہیں آج کل سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

آپ نے سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی بہت سی وائرل ویڈیوز  دیکھی ہوں گی لیکن اب آپ کو ایسی ویڈیو دیکھنے کو ملے گی کہ آپ داد دینے لگیں گے ، انٹرنیٹ پر شادی کی تقریب سے ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا کو اپنی دلہن کے لہنگا سنبھالنے میں مدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی دلہن سٹیج کے پر چڑھنے لگتی ہے  لیکن بھاری بھرکم لہنگے کی وجہ سے مشکل  پیش آتی ہے۔

یہ صورتحال دیکھ کر دولہا فوراََ  جھک کر ہاتھ بڑھا کر خود دلہن کا لہنگا سنبھالنے میں مددکرتا ہے تاکہ وہ آرام سے اسٹیج کے اوپر آسکے۔وائر ل ہونے والی اس ویڈیوکو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں اور صارفین خوب داد دے رہے ہیں۔