ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر نامعلوم افراد کا حملہ

Ambreen Fatima
کیپشن: Ambreen Fatima
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‎عرفان ملک: غازی آباد کے علاقے میں خاتون صحافی عنبرین فاطمہ پر نامعلوم ملزمان کا حملہ، گاڑی پر آہنی راڈ سے وار کئے،حملہ اوور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
 پولیس حکام کے مطابق خاتون صحافی کی جانب سے ون فائیو پر کال کر کے بتایا گیا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر آہنی راڈ سے وار کئے، جس سے گاڑی کی سکرین ٹوٹ گئی۔اور حملہ اوور موقع سے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ عنبرین فاطمہ کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے ۔ غازی آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ سی سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ صحافی احمد نورانی کی اہلیہ اور صحافی عنبرین فاطمہ پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے اور مرتکب عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ صحافت کے لئے اس سیاہ اور بدترین دور میں، کالم اور پروگرام بند کرادو جیسے ہتھکنڈے معمول بن چکے ہیں جو پاکستان کے عالمی امیج کو تباہ کررہے ہیں۔حملوں سے سچ کی تڑپ رکھنے والوں کو روکا جاسکتا ہے نہ ہراساں کیاجاسکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer