(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ہم سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو نجی سکولوں سے بہتر بنانا چاہتے ہیں، ماضی کی حکومتوں کی جانب سے پبلک سکولوں کے تعلیمی نظام کو دانستہ طور پر تباہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی نور سنٹر برائے ریسرچ اینڈ پالیسی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہناتھا کہ نور فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے سرکاری سکولوں میں 'سفرِ حفاظت' پروگرام کا انعقادخوش آئند تھا۔
انکا کہنا تھا کہ لاہور کے سرکاری سکولوں میں 'سفرِ حفاظت' پروگرام کا انعقاد اپریل 2019 سے مئی 2021 کے دوران کیا گیا۔سفرِ حفاظت' پروگرام کے تحت بچوں کو زندگی گزارنے کے مختلف پہلوؤں کے حوالے آگاہ کیا گیا۔
بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور ان کی بہتر پرورش کے لئے تربیت دئیے جانا بھی قلیدی اہمیت کا حامل ہے۔طلبا کے لئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ایک بچہ اپنے والدین سے زیادہ وقت اپنے اساتذہ کے ساتھ گزارتا ہے۔آج جو کام ہم محکمہ تعلیم پنجاب میں کر رہے ہیں اس کا اثر آنے والے چند سالوں میں واضح طور پر نظر آئے گا۔