ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مایاعلی وکلا کی شرمناک حرکت پر برس پڑیں

 Maya Ali got worried
کیپشن: maya ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )معروف اداکارہ مایاعلی نے حکومت پاکستان سے ملیر کورٹ کے احاطے میں خاتون کارکن سے بدسلوکی کرنے والے وکلا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مایا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ابھی سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک ویڈیو دیکھی ہے، جس میں کچھ ذہنی مریض، ان پڑھ یا پھر انہیں تعلیم یافتہ جانور کہنا چاہیے جوکہ خود کو وکیل کہتے ہیں،ایک خاتون کو بری طرح مار رہے تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہان کے پاس اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اپنے جذبات کااظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ کیا یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو انصاف کے لیے لڑنے والے ہیں اور لوگوں کو انصاف فراہم کرتے ہیں۔ 

مایا علی نے حکومتِ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ ان وکلا کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے اور ان کے لائسنس معطل کیے جائیں اور انہیں سخت سزا دی جائے تاکہ دوبارہ ایسا کرنے کے بارے میں اپنے خوابوں میں بھی نہ سوچیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer