ویب ڈیسک : موسم بدلا لیکن پھربھی ڈینگی کے ڈنگ جاری۔محکمہ پرائمری ہیلتھ کے جاری کردہ غیر مصدقہ اعداد وشمار کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 159 نئے مریض اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔
ڈینگی وبا کا دورانیہ طویل ہوگیا۔ موسم میں تبدیلی کے باوجود ڈینگی مچھر کا زور نہیں ٹوٹ سکا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے غیر مصدقہ ڈیٹا کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 159 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈینگی میں مبتلا 861 مریض شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران شہر کے تمام علاقوں سے 195 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی لاروا کی موجودگی مسلسل سامنے آنا خطرے کی علامت ہے۔ اس کامطلب ہے کی شہر میں مچھرموجود ہے اور ڈینگی کا خطرہ ابهی ٹلا نہیں۔