ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Pakistan Test Squad
کیپشن: Pakistan Test Squad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا اور میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر