ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون وکیل اسسٹنٹ کو کیوں قتل کیا گیا؟ ملزمہ کا چونکا دینے ولا انکشاف

female lawyer murder in Johar Town
کیپشن: female lawyer murder
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: جوہر ٹاؤن میں قتل ہونیوالی وکیل اسسٹنٹ کےکیس کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولہ کو اس کی سوتن نےشوٹرکو پیسےدے کرقتل کروایا۔

گزشتہ ماہ ایڈووکیٹ عقیلہ سبحانی اپنی گاڑی میں جارہی تھی کہ موٹر سائیکل دو ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی۔ ایڈووکیٹ عقیلہ چار فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھیں جنہیں بعد ازاں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔سی سی پی او لاہور نے جوہر ٹاؤن میں خاتون وکیل پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے فوری ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

خاتون وکیل کے قتل کیس میں پولیس نے خاتون سمیت تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ میرا شوہر مجھے وقت اورتوجہ نہیں دیتا تھا، اس لئے قتل کا منصوبہ بنایا، شوہر نے سوتن کو گھرخرید کردیا، مجھےمناسب خرچہ نہیں دیتا تھا۔

ملزمہ رابعہ کا مزید کہنا تھا کہ شوٹرکو دو لاکھ روپے میں قتل کےلیےراضی کیا جبکہ ایک لاکھ ایڈوانس دیا۔  اجرتی قاتل عرفان 22 روز تک مقتولہ عقیلہ کی ریکی کرتارہا،پھرواردات کی۔ 

دوسری جانب ڈی ایس پی سی آئی اے قیصر مشتاق کا کہنا ہے کہ مقتولہ کےشوہرکا ملازم بھی ریکی کرنے میں مدد فراہم کرتا رہا، قتل کی واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے آلہ قتل اور واردات کےلیے ادا کی گئی رقم برآمد کروالی گئی ہے۔