ویب ڈیسک : وفا قی دا رالحکومت کے تھانوں میں طلبہ کو انٹرن تعینات کرنےکا فیصلہ۔
تفصیلاٍ ت کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انٹرن شپ کے لیے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت طلبہ کو چنا گیا ہے، یہ پولیس اور عوام میں پل کا کردار ادا کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ تھانوں میں سائلین کے مسائل حل کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے اور پولیس اورعوام کے درمیان دوریوں کی وجوہات کی نشاندہی بھی کریں گے۔
آئی جی اسلام آباد کا ماڈرن پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم فیصلہ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 23, 2021
عوام اور پولیس کے درمیان خلاءکو کم کرنے اور روایتی تھانہ کلچر کے خاتمے کے لئے تھانہ جات کی سطح پر تعلیم یافتہ اور باصلاحیت "طلباء انٹرنیز" تعینات کئے جارہے ہیں۔ جو پولیس اور عوام میں پل کا کردار ادا کریں گے 1/3 pic.twitter.com/JspSf52yVb