سٹی42 : لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دنیا بھر میں بدترین۔ لاہور 232 ایئر کوالٹی انڈکس کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد خشک اور مطلع صاف ہونے کی پیشنگوئی کر دی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کیں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دنیا بھر میں بدترین۔لاہور 232 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد خشک اور مطلع صاف ہونے کی پیشنگوئی کر دی. انارکلی 403، گلبرگ مراتب علی روڈ 359،کوٹ لکھپت 354 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا.ماڈل ٹاؤن 279،ڈی ایچ اے فیز 8 میں 278،بحریہ آرچرڈ 273،فتح گڑھ میں 253 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 240 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا.
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک،مطلع صاف رہے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سنٹی گریڈ رہے گا،دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا مین نمی کا تناسب 85 فیصد ہوگا۔