تمام یونیورسٹیوں پر امتحانات کے انعقاد کی پاپندی عائد

تمام یونیورسٹیوں پر امتحانات کے انعقاد کی پاپندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں پر امتحانات کے انعقاد پر پاپندی عائد کردی، تعلیمی اداروں کو صرف آن لائن کلاسز کی اجازت ہوگی۔

پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیوں کو آن کیمپس امتحانات کے انعقاد سے روک دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشںل چیف سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن ارم بخاری نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹییز اور کالجوں میں سپورٹس اور کلچرل تقریبات کو بھی منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے اس کا اطلاق پرائیویٹ یونیورسٹیز پر بھی ہوگا۔ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹییز، کالجوں کو آن لائن ٹیچنگ کے ہدایت نامہ پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کالجوں میں آن لائن تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں، کالجوں کو 50 فیصد سٹاف کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کو بھی کورونا وائرس کے باعث یونیورسٹیز کی بندش کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے .

Malik Sultan Awan

Content Writer