تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ

تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ورچوئل یونیورسٹی نے تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود امتحانات اور کلاسز کا شیڈول برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹی نے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ورچوئل یونیورسٹی نے کووڈ-19 کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی کا تمام تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ورچوئل یونیورسٹی میں تمام ڈگری کلاسز بلا تاخیر منعقد ہوں گی۔ ورچوئل یونیورسٹی کے تمام امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ کسی بھی ڈگری پروگرام کا امتحان ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات ورچوئل یونیورسٹی کے جدید لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت آن لائن لیئے جائیں گےاس سے پہلے ورچوئل یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کو وڈ-19 کے باوجود بلاتعطل کامیابی سے مکمل کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer