سٹی 42: پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
Promotions in the #Army : 6 Major Generals have been promoted to the Rank of Lieutenant General. Those promoted include MG Akhtar Nawaz , MG Sardar Hassan Azhar Hayat, MG Asif Ghafoor, MG Salman Fayyaz Ghani , MG Sarfraz Ali,MG Muhammad Ali.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 25, 2020
اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔
واضح رہے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور عوام میں انتہائی مقبول ہیں ،ان کی مقبولیت صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی بہت شہرت رکھتے ہیں،ان کی شہرت کی وجہ 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی پر دشمن کی شکست تھی ۔ان کی مقبولیت کا اندازہ سوشل میڈیا پر بننے والے ٹرینڈز سے لگایا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں کی گئی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور، لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان، لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایو یلیوایشن ، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسان اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔