اکمل سومرو: محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا لاہور سمیت صوبے کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی ہدایت پر صوبے کے اعلی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی کل سے بندش ہوگی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق پرائیویٹ کالجوں پر بھی ہوگا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کی 24 دسمبر تک بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، کالجوں میں آن لائن ٹیچنگ کیلئے الگ سے شیڈول جاری کیا جائے گا، کل 26 نومبر سے کالجوں میں آن لائن ٹیچنگ کا آغاز ہوگا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن ارم بخاری کے مطابق یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری ،نجی سکولز ،اکیدمیز ، ٹیوشن سنٹر اور مدارس کل سے بند ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کےخلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
چھٹیوں کے نوٹی فکیشن کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔موسم سرما کی چھٹیوں کے لئے الگ سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک دی جائیں گی۔ چھٹیوں میں آن لائن کلاسز کے حوالےسے باقاعدہ ہدایات محکمہ کی جانب سے اساتذہ کو الگ سے جاری کی جائیں گی۔