ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک ڈرامہ'ارظغرل غازی' نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

ترک ڈرامہ'ارظغرل غازی' نے ایک اور ریکارڈ بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھے جانے والے  میگا ہٹ ترک سیریل' ارطغرل غازی'کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترک ڈرامے نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '   ارطغرل غازی' نے اپنی شروعات سے ہی ریکارڈ قائم کئے، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں جو پذیرائی اس کوحاصل ہوئی وہ اپنے ملک ترکی میں بھی نہیں ہوئی، پاکستان میں بچے، نوجوان، خواتین اوربزرگ اس کے شوقین ہیں،ڈٖرامے کی مقبولیت میں اضافے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ 

اس ڈرامے میں ہرکردار نے اپنی صلاحتیوں کو باخوبی سے استعمال کرتے اداکاری کی جس کی وجہ اس ڈرامے نے دیکھتے مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیے اور آج دنیا کے بیشتر ممالک میں اس کو دیکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے،ترک سیریز' ارطغرل غازی' نے ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا،ڈرامے کاایک یوٹیوب چینل بنایاگیا ’ ٹی آر ٹی ارطغرل بائے پی ٹی وی‘ کے نام سے ایک  علیحدہ یوٹیوب چینل بنانا ہوا ہے ڈرامے کی مقبولیت کے ساتھ اس چینل پرسبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ  ہوچکی ہے۔

پاکستان میں نشرہونے کے ساتھ ہی  اس ڈرامے کا یوٹیوب چینل کو بنایا گیا جس پر پہلے دن 40 ہزار افراد نےسبسکرائب کیا، بعدازاں 2 ہفتوں میں  10 لاکھ افراد نے سبسکرائب کیا، 7 ماہ میں اس چینل کے  سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

ڈرامہ ارطغرل غازی اس وقت پاکستان میں انتہائی مقبول ہے اور نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد ڈرامے کو دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ یہ ڈرامہ سلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیاہے،جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈرامہ ارطغرل سے متعلق کہہ چکے ہیں کہ ایسے ڈرامے اسلام کے مختلف پہلو دیکھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer