سٹی 42: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جب انصاف کے نام پر کھلواڑکیا جائے توبہترہے نواز شریف پاکستان نہ آئیں،سازش کے جال بچھے ہوں تو انھیں ملک سے باہر ہی رہنا چاہئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے نام پرکھلواڑکیاجارہا ہے، نواز شریف کابیرون ملک رہنا ہی بہتر ہے،ویسے بھی نوازشریف کا علاج ابھی مکمل نہیں ہوا ،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کوابھی تک پیرول پررہانہیں کیا گیا،ان کوصرف ایک بات کا پتا ہے کہ اپوزیشن کو جیلوں میں کس طرح ڈالنا ہے، ہرچیزکی قیمت بڑھ گئی ہے،ایک وقت کی روٹی پوری نہیں ہورہی،ہرکوئی پریشان ہے،حکومت کو چلے جانا چاہئے۔
دوسری جانب مریم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسوں سے ووٹ چوروں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،ووٹ چوری کرنیوالے آج چوری کے پرچے کرانے پراترآئے، یوسف رضاگیلانی کے بچوں پرآج چوری کاپرچہ کرادیاگیا،جومرضی کرلیں آپ کوگھرجاناہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان کاکہنا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ کوپیرول پررہاکیاجائے،شہبازشریف کی 15 روزکیلئے پیرول پررہائی کی درخواست دی،حکومت شہبازشریف ،حمزہ کو پیرول پر رہانہیں کررہی،ان کاکہناتھاکہ حکومت نے تاریخی معاشی تباہی اور عوام کوبےروزگار کیا،پہلے کلثوم نواز،پھرنوازشریف،شہبازشریف کی بیماری پرسیاست کی گئی۔پی ڈی ایم جلسوں سے ووٹ چوروں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،ووٹ چوری کرنیوالے آج چوری کے پرچے کرانے پراترآئے، یوسف رضاگیلانی کے بچوں پرآج چوری کاپرچہ کرادیاگیا،پی ڈی ایم شیڈول کے مطابق جلسہ کریں گے