تعلیمی ادارے کب سے بند ہونگے،مراد راس نے نیاٹویٹ کردیا

تعلیمی ادارے کب سے بند ہونگے،مراد راس نے نیاٹویٹ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ،نجی سکولز ،اکیدمیز ، ٹیوشن سنٹر اور مدرسہ کل سے بند ہوں گے ، بندش کے دوران تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے کسی ادارے کو کسی بھی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے کل سے بندہوں گے ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری ،نجی سکولز ،اکیدمیز ، ٹیوشن سنٹر اور مدارس کل سے بند ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کےخلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاتھا۔ووکیشنل اداروں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے، ٹیوشن سنٹر،اکیڈمیز اورمدارس 26دسمبر تک مکمل بند رہیں گے۔این سی او سی کی روشنی میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

چھٹیوں کے نوٹی فکیشن کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔موسم سرما کی چھٹیوں کے لئے الگ سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک دی جائیں گی۔ چھٹیوں میں آن لائن کلاسز کے حوالےسے باقاعدہ ہدایات محکمہ کی جانب سے اساتذہ کو الگ سے جاری کی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer