ملازمین کی تنخواہیں،مراعات نہ بڑھانے پر بینک چیف سے جواب طلب

ملازمین کی تنخواہیں،مراعات نہ بڑھانے پر بینک چیف سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :ملازمین کی تنخواہیں،مراعات نہ بڑھانے پر سرکاری  بینک کے گروپ   چیف سے جواب طلب کرلیا گیا۔

نیشنل بینک کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات نہ بڑھانے کا معاملہ،، لاہور ہائیکورٹ نیشنل بنک کی گروپ چیف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ۔عدالت نے گروپ چیف عاصمہ شیخ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
 
جسٹس شمس محمود مرزا نے گریڈ ٹو کے افسر اعجاز فرخ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ نئی ریکروٹمنٹ پالیسی میں نئے بھرتی ہونیوالےملازمین کو ان سے زیادہ تنخواہیں اور مراعات دی جارہی ہیں ۔ سپریم کورٹ نے پہلے سے کام کرنیوالےافسران کی تنخواہیں اور مراعات بھی نئی بھرتی ہونیوالوں کے تناسب سے زیادہ کرنے کا حکم دیا ۔عدالتی حکم پر عملدرآمدکیلئے نیشنل بنک کی انتظامیہ کو درخواست دی۔شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے درخواست دادرسی کیلئےگروپ چیف این بی پی کو بھجوا دی ۔عدالت نے گروپ چیف کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا۔عدالت کے 21جون کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پرگروپ چیف نیشنل بنک کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب خاتون ڈاکٹر کو ریگولر نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست پرسماعت ہوئی ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ریٹائر محمد عثمان عدالت پیش، عدالت نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی ۔


جسٹس شاہد وحید نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی درخواست پر سماعت کی۔سیکرٹری پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ایڈمن افسر محکمہ صحت ڈاکٹر عمارہ پیش ہوئے ۔ پنجاب حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ عارف نے کی۔ درخواستگزار کی جانب سےموقف اختیارکیاگیا کہ عدالت میں یقین دہانی کے باوجود ریگولر نہیں کیا گیا ۔حکم عدولی پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب راجہ عارف نےعدالت کو آگاہ کیا کہ معاملہ ریگولرکرنےکےحوالےسےپنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دیا ہے ۔عدالتی احکامات سمجھنے میں مس انڈرسٹینڈنگ ہوئی۔عدالت نےوکلاء کا موقف سننے کے بعد درخواست نمٹادی۔کیس کی سماعت کے بعد سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کی سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی اس وقت دوسری لہر ہے ۔ کورونا سے بچاؤ کیلئےمؤثراقدامات کویقینی بنایاجارہاہے

Azhar Thiraj

Senior Content Writer