وزیر اعظم لاہور پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ کی ملاقات

وزیر اعظم لاہور پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ ،درنایاب :وزیر اعظم لاہور پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ کی  ملاقات۔فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا افتتاح ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ، نامکمل تعمیراتی کام بنیادی وجہ بنا۔


 وزیر اعظم کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔وزیر اعظم کو راو ی ریور پروجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ اراکین بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان صحت منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم کو کورونا صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

بزدار سرکار کا پہلا شاہکار ،فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا افتتاح تو ہوگا لیکن یہ منصوبہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود نامکمل ہے،فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا نام تبدیل کر کےلعل شہبازقلندر انڈر پاس رکھا گیا ہے
وزیراعظم منصوبے کا سافٹ افتتاح ایوان وزیراعلیٰ سے کرینگے،لعل شہبازقلندر انڈرپاس کا سنگ بنیاد وزیراعلیٰ نے 18 مئی کو رکھا،منصوبے پر باقاعدہ کام 5 جون کو شروع کیاگیا۔


منصوبہ 3 ماہ کی بجائے 5 ماہ میں بھی مکمل نہ ہوا،وزیراعلیٰ نے 4 ماہ کےمنصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرنیکاحکم دیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 20 نومبر کو افتتاح کرنا تھا،ناقص تعمیراتی کام اورسست رفتارکی وجہ سے افتتاح نہ ہوا،منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ نے مزید 5 دن دیئے جو آج مکمل ہوگئے ہیں۔


انڈر پاس کی بیرل 540 میٹر،مکمل لمبائی 900 میٹر ہے،انڈرپاس سےگزرنے والوں کی تعداد کا اندازہ 91000 لگایا گیا ہے،انڈرپاس سے ڈیفنس، کیولری، گلبرگ آنے جانے والوں کو فائدہ ہوگا۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer