( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے قائمقام امریکی سفیر پال جونز کی ملاقات، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور کشمیریوں پر مظالم میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔
گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ایشوز بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جس کیلئے ٹرمپ ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں۔
چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔