امریکی سفیر کا اہلیہ کے ہمراہ مسجد وزیر خان کا دورہ

امریکی سفیر کا اہلیہ کے ہمراہ مسجد وزیر خان کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ندیم خالد ) امریکی سفیر پال جونز کا اپنی اہلیہ کیتھرین جونز کے ہمراہ مسجد وزیرخان کا دورہ کیا اور لاہور کے تاریخی ورثے کی تعریف کی۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے صبح سویرے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مسجد وزیر خان کا دورہ کیا، سفیر کو مسجد کی تاریخ بارے آگاہ کیا گیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ لاہور انہیں بے حد پسند ہے، وہ مسجد وزیر خان کی ڈویلپمنٹ میں اپنا کردار اداکر رہے ہیں جس کی بہت خوشی ہے۔

امریکی سفیر نے ایلس ویلز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایلس ویلز کے بیان کو مثبت لیا جانا چاہیے، اس بیان کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتا ہے۔ ایلس ویلز کا بیان یو ایس پالیسی کے مطابق تھا۔

امریکی سفیر نے زیر تعمیرعمارت اور کنواں دینا ناتھ کا بھی دورہ کیا اور مغلیہ آرٹ کی تعریف بھی کی۔