پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے میں خرابیوں کا انکشاف

پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے میں خرابیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) اندرون ملک و بیرون ملک چلنے والا پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں سے ایک طیارے میں نقائص کا انکشاف، نقائص کا حامل بوئنگ 777 طیارہ رجسٹریشن نمبر اے پی بی جے کے کا حامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ایک طیارے بوئنگ 777 میں نقائص میں انجن کی فائروارننگ چیک کرنے والا سسٹم سمیت بریک کا درجہ حرارت دکھانے والا سسٹم بھی مبینہ طور پر خراب ہے جبکہ طیارے کے آٹو پائلٹ سسٹمز میں سے ایک سسٹم بھی خراب ہے، طیارے کا ایک جی پی ایس، ٹائرپریشردکھانے والا سسٹم، دروازے کو لاک دکھانے والا سسٹم، انجن کی اوورہیٹ محسوس کرنے والے دو سرکٹ میں سے ایک مبینہ خرابی کا شکار ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں 2 سے 3 نقائص متعلقہ شعبے کے علم میں ہیں، شعبہ انجینئرنگ میں طیارے کی چیکنگ کے لیے جلد کام شروع ہو جائے گا۔