( سٹی 42 ) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 85 ہزار 750 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے دن سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 85750 روپے کا ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ شادیوں میں سونے کے زیورات پہننا معاشرتی روایت بن چکی ہے اس لئے سونے کی قیمتوں میں اضافہ پریشان کن ہے۔