درنایاب: ایل ڈی اے کا ڈی پوائنٹ پارکنگ پلازہ سے متصل تجاوزات کے خلاف آپریشن، بھاری مشینری سے تجاوزات مسمار کردی گئیں۔
ایل ڈی اے نے شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ڈی پوائنٹ پارکنگ پلازے کے اطراف میں تجاوزات کی مد میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا، بھاری مشینری سے حدود سے باہر بنائے گئے شیڈز مسمار کردیئے گئے۔
اسٹیٹ آفیسرعقیل اکرام اوراسٹیٹ انسپکٹر ملک ذوالفقار نے کارروائی کی جبکہ پولیس سکواڈ بھی موجود تھا۔