عوام کا مفاد ہر چیز پر مقدم، تحظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے: میاں اسلم اقبال

عوام کا مفاد ہر چیز پر مقدم، تحظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے: میاں اسلم اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیر صنعت و تجارت و اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے ہدایت کی ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مفاد ہر چیزپر مقدم ہے اور اس کے تحظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ادارے اور افسران اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔ غفلت اور کوتاہی کوئی گنجائش نہیں۔صوبائی وزیر نے ہدایت کہا کہ مصنوعی مہنگائی،گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزوی کے ذریعے عوام کا استحصال اور حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والی معاشرے کی کالی بھیڑوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 23اور24نومبر کو صوبے بھر میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے 12ہزار973دکانوں پر چھاپے مارے۔گرانفروشی کے حوالے سے 2439خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔283مقدمات درج ہوئے،241افراد گرفتار اور 43لاکھ30ہزار 800روپے جرمانے کیے گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer