فہد علی: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کر کے دو منشیات فروش گرفتار کرلیے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی کے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا کاروبار بھڑتا جارہا ہے۔ جس پر پولیس نے نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم طارق اور ناظم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان تعلیمی اداروں گھروں اور شہر بھر میں منشیات بیچنے کرنے کا کاروبار کرتے تھے ملزمان کو حراست میں لے کر شاہدرہ ٹاون پولیس سٹیشن میں منشیات فروشی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔