(فہد بھٹی)ایک اور ہوا کی بیٹی شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئی، ہربنس پورہ میں شوہر کے تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والی کرن کا مرنے سے پہلے کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آ گیا۔
صوبائی دارلحکومت کے علاقہ ہربنس پورہ میں شوہر کے تشدد کے باعث جمعرات کو کرن نامی خاتون جان کی بازی ہار گئی، کرن کے جاں بحق ہونے سے قبل کے ویڈیو بیان کے مطابق اسکا شوہر کامران اسے ڈنڈوں اور پائپ سے تشدد کا نشانہ بناتا رہا،کرن کے جاں بحق ہونے کے بعد پولیس نے اسکے بھائی کی مدعیت میں کامران کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
کرن کو تشدد کے بعد اسکے سسرالیوں نے سروسز ہسپتال منتقل کیاتھا جہاں وہ جانبر نہ ہو پائی تھی، پولیس کو تاحال کرن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد قانونی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔